دولت کی کھلے عام نمائش، ایک دن میں ایک کروڑ خرچ کرنے پر ڈکی بھائی کو تنقید کا سامنا

مشہور پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی کو ایک دن میں ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کے چیلنج پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاہور سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے معروف اور مقبول ترین یوٹیوبر سعد الرحمن یعنی ڈکی بھائی اور ان کی اہلیہ عروب جتوئی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئے ہیں۔
یہ تنازع ان کے ایک نئے وی لاگ کے منظر عام پر آنے کے بعد شروع ہوا، جس میں عروب جتوئی نے ایک ہی دن میں ایک کروڑ روپے خرچ کرنے کا چیلنج لیا تھا۔
ویڈیو کے آغاز میں عروب نے بتایا کہ انہوں نے پہلے ایک انتہائی پرتعیش ریسٹورنٹ میں کھانا کھایا، جہاں کھانے کا کل بل تقریباً پچاس ہزار روپے آیا اور اس کے بعد انہوں نے ایک جدید ترین آئی فون خریدا جس کی قیمت تقریباً دس لاکھ روپے تھی۔
اس کے بعد وہ ایک نامور جیولری شاپ پر گئیں، جہاں انہوں نے سونے کے قیمتی زیورات خریدے اور اپنے اس چیلنج کی زیادہ تر بھاری رقم وہیں خرچ کر ڈالی۔
یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا خطے میں کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کا اعتراف
جیسے ہی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل کو غیر حساسیت قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
بیشتر صارفین کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے، ایسے حالات میں اس طرح سرعام دولت کی نمائش کرنا قطعی طور پر مناسب نہیں اور یہ معاشرے کے نچلے طبقے کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔
کچھ افراد نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اصل مسئلہ محض پیسہ خرچ کرنے کا نہیں بلکہ اسے سوشل میڈیا پر ویوز اور شہرت کے لیے اس انداز میں دکھانے کا ہے۔
دوسری جانب چند صارفین نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ اس قسم کی تنقید کے باوجود ایسے متنازع وی لاگز سے ان یوٹیوبرز کو مزید پبلسٹی، شہرت اور بھاری آمدنی حاصل ہوتی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












