ہفتہ، 13-جون،2026
ہفتہ 1447/12/27هـ (13-06-2026م)

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی

10 اکتوبر, 2025 15:04

اداکارہ زارا ترین نے پہلی بار اپنی شادی اور طلاق کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی شادی محض چار ماہ بعد ہی ختم ہو گئی تھی، البتہ قانونی کارروائی مکمل ہونے میں کچھ وقت لگا۔

زارا ترین نے نومبر 2021 میں معروف اداکار فاران طاہر سے شادی کی تھی۔ دو سال بعد 2023 میں ان کے درمیان علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، مگر دونوں طرف سے کوئی تصدیق یا وضاحت نہیں کی گئی تھی۔

حال ہی میں زارا نے معروف میزبان فریحہ الطاف کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی شادی، طلاق اور ذاتی زندگی پر پہلی بار تفصیل سے بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ شادی کے چند ماہ بعد ہی تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

زارا کا کہنا تھا کہ شادی سے پہلے فاران طاہر نے اپنی زندگی کے کچھ پہلو ان سے چھپائے۔ بعد میں پتا چلا کہ ان سے اہم معلومات چھپائی گئیں اور جھوٹ بولا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف چھوٹے موٹے جھوٹ نہیں تھے بلکہ سنگین نوعیت کے راز ان سے چھپائے گئے، جنہیں جاننے کے بعد وہ اس رشتے کو مزید نبھا نہ سکیں۔

زارا ترین نے کہا کہ فاران طاہر ان سے 20 سال بڑے تھے اور ان کے بچے کالج میں پڑھ رہے تھے۔ عمر کا فرق، سوچ کا اختلاف اور سب سے بڑھ کر سچ نہ بولنا شادی کے خاتمے کی وجہ بنا۔

اداکارہ نے بتایا کہ شادی ختم ہونے کے بعد وہ شدید ڈپریشن کا شکار ہو گئیں۔ لیکن اب وہ خود کو سنبھال چکی ہیں اور زندگی کی طرف واپس لوٹ آئی ہیں۔

زارا نے پوڈکاسٹ میں اپنی فیملی لائف پر بھی بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والدین کی بھی 2016 میں طلاق ہو چکی تھی، لیکن طویل عرصے تک وہ ایک ہی چھت کے نیچے ایک ساتھ رہے۔ زارا کے مطابق والدین کی علیحدگی کے بعد وہ امریکہ سے پاکستان آ گئیں اور والدہ کے ساتھ رہنے لگیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2020 میں کورونا کے دوران فاران طاہر کے بھائی نے ان سے رابطہ کیا اور ایک فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی۔ اسی دوران زارا اور فاران کی قربت بڑھی اور دونوں نے جلد بازی میں شادی کا فیصلہ کر لیا۔

زارا ترین کا کہنا تھا کہ زندگی کا ایک تلخ سبق انہوں نے سیکھا ہے، اور اب وہ مزید محتاط ہیں۔ پوڈکاسٹ میں وہ کئی بار جذباتی بھی ہوئیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔