پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

کون بنے گا کروڑ پتی” کے نئے سیزن میں میزبانی کیلئے امیتابھ بچن کتنا معاوضہ لیں گے؟”

18 جولائی, 2025 12:00

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کا کون بنے گا کروڑ پتی کے نئے سیزن میں میزبانی کیلئے بھاری معاوضہ لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 17 کا اعلان کیا گیا ہے جس میں روایتی طور پر گیم شو کی میزبانی ایک بار پھر امیتابھ بچن کریں گے جبکہ نیا سیزن اگلے ماہ 11 اگست سے نشر کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ امیتابھ بچن کو سیزن 17 کے فی ایپی سوڈ کیلئے 5 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ دیا جائے گا، انہوں نے سیزن 16 کیلئے بھی ایک قسط کا معاوضہ 5 کروڑ روپے وصول کیا تھا۔

امیتابھ بچن کیلئے گیم شو کے نئے سیزن کے معاوضے میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔