پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

طبعی موت، قتل یا خودکشی؟ تفتیشی حکام نے بڑا دعویٰ کردیا

18 جولائی, 2025 11:05

اداکارہ حمیرا اصغر کی کیمیکل ایگزامن رپورٹ آگئی ہے۔

معروف ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کے انتقال سے متعلق کیمیکل ایگزامن رپورٹ سامنے آگئی ہے، جس میں ان کی موت کو طبعی قرار دیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حمیرا اصغر کو زہر دیے جانے یا کسی قسم کی منشیات کے استعمال کے شواہد نہیں ملے۔

رپورٹ کے مطابق ان کے فلیٹ میں کسی اور فرد کی موجودگی کا بھی کوئی سراغ نہیں ملا، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ ان کی موت فطری وجوہات کی بنیاد پر ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد حاصل کیے گئے نمونوں کے کیمیائی تجزیے میں قتل کے کسی قسم کے شواہد سامنے نہیں آئے۔ ڈی این اے رپورٹ سے یہ بھی تصدیق ہو چکی ہے کہ فلیٹ سے ملنے والی لاش حمیرا اصغر کی ہی تھی، جس کی شناخت ان کے بھائی کے ڈی این اے سے میچ ہونے کے بعد مکمل طور پر یقینی بنائی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حمیرا اصغر نے آخری مرتبہ 8 مئی 2023 کو متحدہ عرب امارات کا سفر کیا تھا۔ اس سے قبل وہ 23 جنوری 2023 کو بیرون ملک گئیں اور یکم فروری کو وطن واپس لوٹیں۔ اداکارہ نے 29 اکتوبر 2021 کو بھی مسقط کا سفر کیا تھا اور 4 نومبر کو کراچی واپس پہنچی تھیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔