پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

حمیرا اصغر کی موت کیسے ہوئی؟ لیبارٹری کی رپورٹ میں دل دہلا دینے والی تفصیلات سامنے آگئیں

19 جولائی, 2025 13:57

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت سے متعلق تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کے معمہ پر سے پردہ اٹھنے لگا ہے، کراچی یونیورسٹی کی لیبارٹری رپورٹ پولیس کو موصول ہوگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ان کے جسمانی اعضاء میں کسی بھی قسم کے سکون آور، نفسیاتی، نشہ آور یا زہریلی مادے کے ذرات موجود نہیں تھے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل کراچی کے ایک فلیٹ سے اداکارہ حمیرا اصغر علی کی بوسیدہ لاش برآمد ہوئی تھی، جس پر کئی سوالات نے جنم لیا تھا۔ واقعے کے بعد متوفیہ کے بال، جگر اور پھیپھڑوں سمیت دیگر اعضاء تجزیے کے لیے کراچی یونیورسٹی کی لیبارٹری بھیجے گئے تھے، تاکہ موت کی وجہ معلوم کی جا سکے۔

تفتیشی حکام کے مطابق کیمیکل ایگزامینیشن کے دوران فلیٹ میں کسی دوسرے شخص کی موجودگی کے شواہد بھی نہیں ملے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حمیرا اصغر کی موت بظاہر طبعی معلوم ہوتی ہے، کیونکہ زہر دیے جانے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حمیرا کی لاش کی شناخت ان کے بھائی کے ڈی این اے سے میچ ہونے کے بعد تصدیق ہوئی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ حمیرا اصغر نے 8 مئی 2023 کو آخری مرتبہ متحدہ عرب امارات کا سفر کیا تھا۔

 اس سے قبل وہ 23 جنوری 2023 کو بیرون ملک گئیں اور یکم فروری کو واپس آئیں، جب کہ 29 اکتوبر 2021 کو انہوں نے مسقط کا سفر کیا اور 4 نومبر کو کراچی واپس پہنچیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔