پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے پریشان کن خبر؛ اچانک امریکہ روانہ

19 جولائی, 2025 14:25

سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مداحوں کیلئے پریشان کن خبر آگئی ہے۔

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اپنے تین دہائیوں پر محیط فلمی کیریئر کے بعد ایک بار پھر بڑی اسکرین پر واپسی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، اور اس بار ان کی نئی فلم "کنگ” نہ صرف ان کی کم بیک فلم کے طور پر دیکھی جا رہی ہے بلکہ اس میں ان کی بیٹی سہانا خان بھی پہلی بار اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔ تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان ممبئی کے گولڈن ٹوباکو اسٹوڈیو میں ایکشن سین کی عکس بندی کے دوران زخمی ہو گئے۔ انہیں پٹھوں میں چوٹ آئی ہے، جو اگرچہ زیادہ سنگین نہیں مگر ڈاکٹروں نے مکمل صحت یابی کے لیے کم از کم ایک ماہ کے آرام کی ہدایت دی ہے۔ شاہ رخ خان اور ان کی ٹیم فوری طور پر علاج کے لیے امریکہ روانہ ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق چوٹ کی تفصیلات میڈیا سے خفیہ رکھی جا رہی ہیں، تاہم فلم "کنگ” کی شوٹنگ کا آئندہ شیڈول اب ستمبر یا اکتوبر میں شروع ہونے کا امکان ہے، جبکہ جولائی اور اگست میں طے شدہ تمام شوٹنگ سرگرمیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔

فلم "کنگ” کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جنہوں نے اس سے قبل شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کو فلم "پٹھان” میں بھی ڈائریکٹ کیا تھا۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون، سہانا خان، ابھیشیک بچن، انیل کپور، ارشد وارثی اور جیکی شروف جیسے مشہور اداکار شامل ہیں۔ یہ فلم ایک انتقامی تھرلر ہے، جس میں شاہ رخ خان ایک قاتل کے کردار میں نظر آئیں گے، جو اپنی بیٹی کے ہمراہ ایک المناک واقعے کے بعد انتقام کی راہ پر نکلتا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔