پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

اداکارہ نادیہ حسین نے رمضان چھیپا سے نوکری مانگ لی

20 جولائی, 2025 20:01

اداکارہ نادیہ حسین نے چھیپا ویلفیئر کی سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں رمضان چھیپا سے درخواست کی ہے کہ انہیں بطور کانٹینٹ کریئٹر رکھ لیا جائے۔

نادیہ حسین نے حال ہی میں انسٹاگرام پر چھیپا ویلفیئر ایسوسی ایشن کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے رمضان چھیپا سے درخواست کی۔ انہوں نے لکھا کہ براہِ کرم رمضان چھیپا مجھے بطور کونٹینٹ کریئٹر رکھ لیں، کیونکہ اب ان میں چھیپا ویلفیئر کی اس قسم کی گھٹیا ویڈیوز دیکھنے کی مزید ہمت نہیں ہے۔

نادیہ حسین نے جس ویڈیو کا حوالہ دیا ہے، اس میں دکھایا گیا ہے کہ ایک بیوی معمولی سی بات پر شوہر سے ناراض ہوکر اپنے میکے چلی جاتی ہے، جس کے بعد اس کا شوہر اپنی والدہ کے ہمراہ اُسے منانے کے لیے جاتا ہے، لیکن وہ راضی نہیں ہوتی۔

ویڈیو میں دکھایا جاتا ہے کہ شوہر جب اپنی والدہ کے ہمراہ واپس جارہا ہوتا ہے تو راستے میں اسے رمضان چھیپا مل جاتے ہیں، جو پھر اُس لڑکی کے گھر جا کر اُسے واپس سسرال جانے کا کہتے ہیں اور ان کی بات پر وہ فوراً راضی بھی ہو جاتی ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔