پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

اداکارہ عرفی جاوید کو سرجری کرانا مہنگا پڑ گیا، چہرہ پہچاننا مشکل

20 جولائی, 2025 20:42

سوشل میڈیا کی سنسیشن اور فیشن آئیکن عرفی جاوید ایک بار پھر سرخیوں میں آگئیں، سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ عرفی جاوید کو ہونٹوں کی سرجری کرانا مہنگا پڑ گیا جی ہاں اس بار اداکارہ فیشن کی پسند کی وجہ سے نہیں، بلکہ انکے سوجے ہوئے چہرے کی وجہ سے پہچاننا مشکل ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوانفلوئنسر عرفی جاوید نے اتوار کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی۔ ویڈیو میں انہیں ایک اسپتال میں دکھایا گیا ہے، جو اپنی ابتدائی پروسیجر کے نو سال بعد ہونٹوں کی سرجری کروا رہی ہیں۔ ویڈیو میں ایک ڈاکٹر انکے ہونٹوں میں انجکشن دیتے ہوئے نظر آتا ہے، اور عرفی درد میں چہرہ بناتی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ نہیں، یہ کوئی فلٹر نہیں ہے، میں نے اپنے فلرز ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ ہمیشہ غلط جگہ پر تھے۔

اداکارہ کا ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ میں انہیں دوبارہ کرواؤں گی، میں فلرز کے خلاف نہیں ہوں، فلر ہٹانا دردناک ہے اور یہ بھی بہت ضروری ہے کہ آپ فلرز کیلئے ایک اچھے ڈاکٹر کے پاس جائیں؛ یہ مہنگی کلینک کے ڈاکٹر کچھ نہیں جانتے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ عرفی جاوید کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جس میں ان کا چہرہ نمایاں طور پر سوجا ہوا نظر آ رہا ہے۔

بہت سے لوگوں نے تبصرہ کیا کہ ان کی قدرتی شکل بہتر تھی اور ان کے فیصلے پر سوال اٹھایا۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔