پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

حمیرا اصغر کی موت یا قتل؟ ہیئر اسٹائلسٹ کے دل دہلا دینے والے انکشافات

21 جولائی, 2025 14:09

اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت کے کیس میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

 9 ماہ قبل گمشدہ ہونے کا دعویٰ کرنے والے اسٹائلسٹ دانش مقصود نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کے موبائل فون پر 5 فروری کے بعد سرگرمیاں جاری تھیں، جن میں ان کے واٹس ایپ سے ڈی پی ہٹانے اور لاسٹ سین غائب کرنے جیسے مشکوک اقدامات کیے گئے۔

 دانش مقصود کا کہنا ہے کہ ان کی حمیرا سے آخری بات چیت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی، تاہم واٹس ایپ پر ان کا لاسٹ سین7 اکتوبر 2024 کا تھا، اور اس کے بعد کی تمام کالز اور میسجز پڑھے نہیں گئے۔

دانش نے کہا کہ کئی ماہ تک حمیرا اصغر کے بارے میں کوئی اطلاع نہ ملنے پر انہوں نے سوشل میڈیا پر ان کی گمشدگی کی پوسٹ شیئر کی، جس سے ایک دن قبل یعنی 5 فروری کو ان کے موبائل پر رابطے کی آخری کوشش کی گئی لیکن ناکام رہے۔ اس کے بعد واٹس ایپ پر حمیرا کی ڈی پی غائب ہونے اور لاسٹ سین بند کرنے کی صورتحال سامنے آئی۔ دوسری جانب ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے دانش مقصود سے رابطہ کر کے اس کیس سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے اتحاد کمرشل کے ایک کرائے کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جہاں مالک مکان کے عدالت جانے اور فلیٹ کا دروازہ توڑنے پر انہیں یہ خبر ملی۔

 پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لاش ڈی کمپوز کے آخری مراحل میں تھی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے۔ کیمیائی تجزیے میں زہر دینے کے شواہد نہیں ملے۔ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور تمام پہلوؤں پر غور کیا جا رہا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔