اداکارہ مہوش حیات نے ساحر لودھی کا مذاق اُڑانے والوں کو کھری کھری سُنادی

اداکارہ مہوش حیات نے ساحر لودھی کا مذاق اُڑانے والوں کو کھری کھری سُنادی
عالمی شہرت یافتہ معروف پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے نامور میزبان اور اداکار ساحر لودھی کا مذاق اُڑانے والوں کو کھری کھری سُنادی ہے۔
ان دنوں ساحر لودھی کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کی روزمرہ مصروفیات کی ویڈیوز پوسٹ کی جارہی ہیں، جن میں وہ کسی میٹنگ کی تیاری کرتے نظر آتے ہیں اور ایسا دکھاتے جیسے اچانک انکی ویڈیو بن رہی ہے۔
View this post on Instagram
ان ویڈیوز میں اُن کے تاثرات اور ایک جیسے انداز کے باعث یہ کلپس میمز کی شکل میں وائرل ہوئے۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ ساتھ معروف اداکار یاسر نواز، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم نے ان ویڈیوز کا مزاحیہ انداز میں جواب دیا۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
تاہم اداکارہ مہوش حیات نے ساحر لودھی کا مزاق بنانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ ساحر لودھی انڈسٹری کے ایک بہترین فنکار ہیں جنہوں نے اپنا نام بنانے میں بہت محنت کی ہے اور کسی کی محنت اور جدوجہد کا مذاق اُڑانا درست نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ساحر لودھی نے ایک مشکل انڈسٹری میں مستقل مزاجی سے اپنا مقام بنایا ہے اور اُن کا تمسخر اُڑانا ناانصافی ہے۔
مہوش حیات نے مزید کہا کہ ہمیں دوسروں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیے اور ہمدردی کو فروغ دینا چاہیے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.