پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

شاہ رخ خان کے زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی

21 جولائی, 2025 11:33

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے فلم کے سیٹ پر زخمی ہونے کی خبروں کی حقیقت سامنے آگئی۔

 دو روز قبل سوشل میڈیا اور مختلف میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شاہ رخ خان ہدایت کار سدھارتھ آنند کی زیرِ ہدایت بننے والی فلم کنگ کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران زخمی ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ شاہ رخ خان علاج کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ تاہم اب بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی نے اداکار کے قریبی ذرائع کے حوالے سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ شاہ رخ خان پوری طرح خیریت سے ہیں اور زخمی ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by NDTV (@ndtv)

 

ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ ماضی میں شاہ رخ خان کو مختلف فلموں کی شوٹنگ کے دوران چوٹیں لگی تھیں، جن کے اثرات وقتاً فوقتاً ظاہر ہو سکتے ہیں، لیکن اس بار ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شاہ رخ خان معمول کے مطابق فزیوتھراپی اور علاج کے لیے امریکا جاتے رہتے ہیں۔ وہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں امریکا روانہ ہوئے تھے اور ماہ کے آخر تک ان کی واپسی متوقع ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔