پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

خاتون ایچ آر منیجر کیساتھ معاشقہ؛ امریکی کمپنی کے سی ای او نے استعفیٰ دیدیا

21 جولائی, 2025 11:20

چند روز قبل معروف ٹیکنالوجی کمپنی "ایسٹرونومر” کے چیف ایگزیکٹو آفیسر( سی ای او) اینڈی بائرن ایک میوزک کنسرٹ میں اپنی  کمپنی کی ایچ آر منیجر کے ساتھ قابلِ اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے جس کے بعد اب انہوں نے سی ای او کے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اینڈی بائرن نے اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے بورڈ نے منظور کرلیا ہے۔

کنسرٹ میں ناجائز تعلقات کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اینڈی بائرن کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا تھا جبکہ کیس کی اندرونی تحقیقات بھی شروع کردی گئی تھیں۔

کنسرٹ کے دوران جب ایک کیمرے نے فینز کو دکھایا تو سی ای او اینڈی بائرن اور کمپنی کی ایچ آر ہیڈ کرسٹین کیبوٹ ایک دوسرے سے لپٹے ہوئے پائے گئے تھے۔

کیمرہ دیکھتے ہی یہ جوڑا بوکھلا کر نظریں چرانے لگا، اینڈی بائرن نیچے بیٹھ گئے اور کرسٹین کیبوٹ نے منہ دوسری جانب موڑ لیا لیکن دونوں کی چھپنے کی کوشش ناکام رہی، یہ دونوں الگ الگ شادی شدہ ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔