پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

بالی ووڈ کا سپر اسٹار؛ ایک سال میں 36 فلموں میں کام کرکے ریکارڈ بنا دیا

22 جولائی, 2025 19:09

بھارت میں ایک اداکار ایسا بھی ہے جس نے ایک سال میں 36 فلموں کا ریکارڈ بنایا ہے اور کئی دہائیوں بعد بھی قائم ہے۔

بالی وڈ میں اکشے کمار کو ایک سال میں سب سے زیادہ فلمیں کرنے والا اداکار مانا جاتا ہے اور وہ ایک سال میں 5 سے 6 فلموں میں اداکاری کرتے نظر آتے ہیں۔

عامر خان جیسے مسٹر پرفیشکنسٹ ایک فلم برسوں میں مکمل کرتے ہیں، لیکن بھارت میں ایک ایسا بھی سپراسٹار ہے جس نے ایک سال میں 36 فلموں میں کام کرنے ریکارڈ بنایا۔ اس سپر اسٹار نے 1983 میں 36 فلموں میں کام کیا پھر اس کے اگلے برس 1984 میں 34، 1985 میں 28 اور 1986 میں مزید 35 فلمیں کیں۔

یہ ایک ایسا ریکارڈ ہے جس کو اب تک کوئی نہیں توڑ سکا بلکہ اب تک اس کے آس پاس بھی کوئی نہیں پہنچ سکا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mammootty (@mammootty)

یہ بھارتی سپر اسٹار کون ہیں؟

یہ تمام منفرد ریکارڈ بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری کے 73 سالہ سپر اسٹار مموتی نے بنا رکھے ہیں جو اپنی جاندار اداکاری کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔

مموتی کا اصل نام محمد کُٹی پناپارمبیل اسماعیل ہے اور وہ اب تک 400 سے زائد فلموں میں اداکاری کرچکے ہیں، انہوں نے 1971 میں فلمی دنیا میں قدم رکھا لیکن 1980 میں ریلیز ہونے والی فلم میلا سے ان کو شہرت ملی اور پھر انہوں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

مموتی ایک فلم کیلئے 6 سے 12 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ لیتے ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 340 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔