شوبز انڈسٹری میں موجود منفی رویوں کے خلاف خاموش نہیں رہوں گی، علیزے شاہ پھٹ پڑیں!

اداکارہ علیزے شاہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں!
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے کہا ہے کہ میں شوبز انڈسٹری میں موجود منفی رویوں کے خلاف خاموش نہیں رہوں گی۔
حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں خود کے ساتھ انڈسٹری میں ہونے والی بدسلوکی کا انکشاف کیا اور کئی اسکینڈلز کی حقیقت واضح کی۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی کے فیشن شو کے دوران ریمپ پر برائیڈل فیشن شو کے دوران ان کا گرنا اتفاقیہ نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے دانستہ طور پر اُنہیں بار بار پکڑا اور دھکا دیا، جس سے وہ توازن کھو بیٹھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ حرکت شازیہ منظور کی عادت ہے اور وہ اس سے قبل سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کے ساتھ بھی ایسا سلوک کر چکی ہیں۔
علیزے نے کہا کہ ایسے رویے کسی کے لیے بھی شرمندگی کا باعث بن سکتے ہیں، خاص طور پر جب وہ عوامی مقام پر ہوں۔
اداکارہ نے میزبان جگن کاظم پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اُنہوں نے نہ صرف واقعے کو سنجیدگی سے نہیں لیا بلکہ میرے گرنے پر مذاق بھی اُڑایا، جو غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ انڈسٹری میں موجود منفی رویوں کے خلاف خاموش نہیں رہیں گی اور خود پر ہونے والے ہر ناپسندیدہ سلوک کو بے نقاب کرتی رہیں گی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.