کورولس عثمان کے مرکزی کردار براک اوزچیویت نے سیریز کو خیرباد کہہ دیا؛ مگر کیوں؟

Lead actor Burak Özçivit bids farewell to Kuruluş Osman series; but why?
ترکی کے مقبول تاریخی ڈرامہ "کورولس عثمان” میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار براک اوزچیویت نے سیریز سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق براک اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ کے درمیان معاوضے کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے جس کے بعد اداکار نے ڈرامے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق براک اوزچیویت نے نئے سیزن میں فی قسط 40 لاکھ ترک لیرا کا مطالبہ کیا تھا، جسے پروڈکشن ٹیم نے تسلیم نہیں کیا، اور نتیجتاً دونوں فریقین نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا۔
ذرائع کے مطابق آنے والے سیزن میں "عثمان بے” کے کردار کو عمر رسیدہ دکھایا جائے گا، اور کہانی کا مرکزی محور اب ان کے بیٹے "اورحان بے” کی زندگی پر منتقل ہوگا۔ تاہم اورحان بے کے کردار کے لیے تاحال کسی اداکار کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا، جبکہ مرت یازجی اوغلو، مراد یلدرم اور ابراہیم چلیک کول جیسے معروف اداکار اس کردار کے لیے زیر غور ہیں۔
یاد رہے کہ براک اوزچیویت کو سلطنت عثمانیہ کے بانی "عثمان غازی” کے کردار کی وجہ سے بین الاقوامی شہرت حاصل ہوئی، اور وہ ترکی کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
"کورولس عثمان” میں ان کا فی قسط معاوضہ مبینہ طور پر 40 ہزار یورو سے زائد رہا، جبکہ دیگر اداکاروں کو 15 ہزار سے 30 ہزار یورو فی قسط ادا کیے جاتے رہے۔ براک کی علیحدگی کے بعد یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ سیریز اپنے مداحوں کو کس حد تک برقرار رکھ پاتی ہے۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.