پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

معروف گلوکار 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

23 جولائی, 2025 11:00

برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

1970 کی دہائی میں ہیوی میٹل موسیقی کو نئی جہت دینے والے بینڈ "بلیک سبتھ” کے معروف برطانوی گلوکار اور فرنٹ مین اوزی اوسبورن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت کی خبر برطانوی میڈیا نے دی، جب کہ ان کے خاندان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی گئی کہ اوزی اوسبورن آج صبح وفات پا گئے۔

 

گلوکار اوزی اوسبورن—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

 

اوزی اوسبورن نے اپنے کیریئر کا آغاز بلیک سبتھ کے مشہور گانوں "پیرانوئیڈ” اور "سبتھ بلڈی سبتھ” سے کیا، جو ہیوی میٹل موسیقی کے تاریخ ساز نغمے سمجھے جاتے ہیں۔ بینڈ کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہوں نے سولو کیریئر کا آغاز کیا، جو بے حد مقبول ہوا۔ ان کے مجموعی گانوں کی فروخت 10 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے، جو ان کی فنی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اوسبورن خاندان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "یہ غم ان الفاظ سے کہیں بڑھ کر ہے جو ہم ادا کر سکتے ہیں۔ ہمیں افسوس کے ساتھ اطلاع دینی پڑ رہی ہے کہ ہمارے پیارے اوزی اوسبورن آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔” بیان میں مزید کہا گیا کہ اس وقت خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔

اوزی اوسبورن کی موت کی وجہ فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی، تاہم وہ حالیہ برسوں میں مختلف طبی پیچیدگیوں میں مبتلا رہے، جن کے باعث ان کی صحت مسلسل متاثر ہو رہی تھی۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔