پیر، 13-اکتوبر،2025
پیر 1447/04/21هـ (13-10-2025م)

حمیرا اصغر کا مالک مکان سے کیا تنازع تھا؟ حیران کن انکشافات سامنے آگئے

23 جولائی, 2025 12:30

معروف اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تقریباً 10 ماہ پرانی لاش 8 جولائی 2025 کو ان کے کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی، جس کے بعد ان کی پراسرار موت نے کئی سوالات کو جنم دیا۔

  اداکارہ کا مالک مکان کے ساتھ کرائے کے تنازع نے ان کی موت کے حوالے سے اہم سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ عدالتی بیلف کے ذریعے فلیٹ خالی کروانے کے لیے مالک مکان جب بار بار دروازے پر دستک دیتا رہا اور جواب نہ ملا تو پولیس نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہو کر حمیرا کی لاش برآمد کی، جو مکمل طور پر گل چکی اور ناقابل شناخت تھی۔

اطلاعات کے مطابق حمیرا اصغر اور ان کے مالک مکان کے درمیان کرائے کا تنازع کئی سالوں پر محیط تھا۔ وہ دسمبر 2018 سے اس فلیٹ میں مقیم تھیں اور کرایے کی تجدید کے موقع پر مالک مکان نے کرایہ بڑھانے کی درخواست کی تھی، جسے اداکارہ نے مسترد کر دیا تھا۔ اس کے نتیجے میں بقایاجات میں اضافہ ہوتا گیا اور مالک مکان نے پہلے یونین اور پھر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

عدالتی دستاویزات سے معلوم ہوا کہ 2019 سے 2023 کے دوران اداکارہ نے تقریباً 5 لاکھ 35 ہزار روپے کا بقایا کرایہ ادا نہیں کیا تھا۔ تاہم، اداکارہ کے والدین اور بھائی کا موقف ہے کہ حمیرا خود کفیل تھیں اور مالی مسائل کا سامنا نہیں تھا۔ پولیس کی جانب سے بینک اکاؤنٹس کی جانچ سے بھی اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ انہیں مالی مشکلات نہیں تھیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایسے میں کرایہ اتنا بڑھنے کی کیا وجوہات تھیں، جس کا جواب حمیرا اب کبھی نہیں دے سکیں گی۔ یہ معاملہ اب بھی کئی پہلوؤں سے زیرِ بحث ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔