علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان جھگڑا، عینی شاہد بول پڑے

علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان جھگڑا، عینی شاہد بول پڑے
اداکار سمیع خان نے اداکارہ علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ہونے والی لڑائی کا آنکھوں دیکھا حال بتادیا۔
آج کل اداکارہ علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ہونے والی لڑائی خبروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔ علیزے شاہ اور منسا ملک نے 2023 میں ایک نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھ گیا کہ نوبت ہاتھا پائی تک آگئی۔
علیزے شاہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو سوشل میڈیا پر کھل کر بیان کیا اور پورا قصہ بتایا کہ ڈرامے کے سیٹ پر منسا ملک نے پہلے انہیں تھپڑ مارا جس کے جواب میں انہوں نے بھی چپل دے ماری لیکن منسا ملک نے سوشل میڈیا پر مجھے ہی تنقید کانشانہ بنایا جس سے نہ صرف میرا کام بلکہ زندگی بھی متاثر ہوئی۔
ایک پروگرام میں سمیع خان نے اداکاراؤں کے نام لیے بغیر ان کے درمیان ہونے والی لڑائی کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میک روم میں بیٹھے فون کال پر اپنا ضروری کام کررہے تھے کہ ایک اداکارہ آئی اور مجھے کہنے لگی کہ میں نے کردیا، جو مجھے سمجھ نہیں آیا لیکن اتنی ہی دیر میں دوسری اداکارہ اندر داخل ہوئی، دونوں کے درمیان لفظی تکرار ہوئی اورپھر چپل اٹھا کر پھینکی گئی جو دیوار پر جا لگی۔
انہوں نے کہا کہ میں ضروری کال پر تھا تو اٹھ کر باہر چلا گیا اور پھر فری ہونے کے بعد پورا ماجرا پوچھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ سیٹ پر کسی کو بھی ہاتھ اٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔
اداکار نے مزید کہا کہ اگر کوئی مسئلہ تھا تو ڈائریکٹر سے بات کرنی چاہیے تھی لیکن اچھی بات یہ ہے کہ جس اداکار کے ساتھ زیادتی ہوئی تھی اس نے اپنے ڈرامے کی شوٹنگ کا کام مکمل کیا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.