پیر، 13-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

سلمان خان کا بگ باس 19 کیلئے معاوضہ طے، رقم نے سب کو حیران کردیا

24 جولائی, 2025 10:00

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کا بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 19 کے لئے معاوضہ سامنے آ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق باس کا سیزن 19 اگلے ماہ سے شروع ہوگا جس کے لیے شو کے میزبان اداکار سلمان خان نے اپنے معاوضے میں بڑی کمی کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ بگ سیزن اب تک کا سب سے طویل ہو سکتا ہے، جو تقریباً 5 ماہ پر محیط ہوگا۔

سلمان خان پہلے 3 ماہ تک شو کی میزبانی کریں گے، جبکہ ہدایتکار فرح خان، کرن جوہر اور انیل کپور آخری 2  ماہ کے لیے شو کی میزبانی سنبھال سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سلمان خان 15 ہفتوں کی میزبانی کے عوض تقریباً 120 سے 150 کروڑ بھارتی روپے معاوضہ وصول کریں گے جبکہ یہ معاوضہ پچھلے سیزنز کے مقابلے میں خاصی کم ہے۔

اس سے قبل سلمان خان نے بگ باس کی میزبانی کیلئے 250 کروڑ بھارتی روپے تک معاوضہ وصول کیا ہے۔

Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔