بھارتی اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم کرنے سے منع کیا، جنت مرزا کا دعویٰ

بھارتی اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم کرنے سے منع کیا، جنت مرزا کا دعویٰ
پاکستان کی نامور ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا نے دعوٰی کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی اداکار کارتک آریان کے ساتھ فلم کرنے سے منع کیا۔
جنت مرزا نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مجھے ایک بھارتی فلم کے لیے سائن کیا جا رہا تھا جس میں میرے مدمقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ مگر والدین کی طرف سے اجازت نہ ملنے پر میں نے یہ موقع چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بھارت جا کر کام نہیں کرسکتی اور ایسا میں کبھی بھی نہیں کرنا چاہوں گی، والدین بھی نہیں مانتے اور مزید یہ کہ میرا اپنا دل بھی وہاں جاکر کام کرنے پر آمادہ نہیں تھا۔
جنت مرزا نے بتایا کہ میں فلم کے بجائے ٹک ٹاک جیسے پلیٹ فارمز کو ترجیح دیتی ہوں کیونکہ آج کے نوجوان سنیما جانے کے بجائے اپنے گھروں میں بیٹھ کر اسکرولنگ کو ترجیح دیتے ہیں۔
نامور ٹک ٹاکر نے مزید کہا کہ آج کل کے نوجوان ٹک ٹاک پر مجھے جب چاہیں، جہاں چاہیں، دیکھ سکتے ہیں جبکہ سنیما کے ٹکٹ بہت مہنگے ہیں اور ہر کوئی اپنے پورے خاندان کے لیے افورڈ نہیں کر سکتا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.