معروف بھارتی اداکارہ نے پروڈیوسر کو چپل سے دھو ڈالا؛ ویڈیو وائرل

Famous Indian actress hits producer with a slipper; video goes viral
معروف بھارتی اداکارہ روچی گجر کی پروڈیوسر کرن سنگھ کو چپل سے مارنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
ممبئی میں بھارتی فلم سو لانگ ویلی کے پروڈیوسر کرن سنگھ پر ماڈل و اداکارہ روچی گجر نے دھوکہ دہی کا سنگین الزام عائد کرتے ہوئے 23 لاکھ روپے کے فراڈ کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
روچی گجر کا مؤقف ہے کہ کرن سنگھ نے ایک ٹی وی فلم پروجیکٹ میں انہیں حصہ داری، منافع اور اسکرین کریڈٹ دینے کا وعدہ کیا تھا، تاہم ان وعدوں پر عمل نہ کیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت مزید توجہ کا مرکز بن گیا جب فلم کے پریمیئر کے دوران روچی گجر نے اسٹیج پر چڑھ کر کرن سنگھ کو چپل دے ماری، جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں اور فلمی حلقوں میں شدید بحث کا باعث بنیں۔
View this post on Instagram
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے سے ایک روز قبل اوشیوارا تھانے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی، جو مختلف دفعات کے تحت درج ہوئی جن میں دھوکہ دہی اور مالی فراڈ شامل ہیں۔ ممبئی پولیس نے مقدمے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور تمام متعلقہ شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
روچی گجر کی جانب سے عائد کیے گئے ان الزامات کے بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں خاصی بے چینی پائی جا رہی ہے اور اس معاملے کی مزید پیش رفت پر سب کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مکمل جانچ قانون کے مطابق کی جائے گی اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.