اداکارہ علیزے شاہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں!

اداکارہ علیزے شاہ کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں!
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کو قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر جاری ایک ویڈیو بیان میں علیزے شاہ نے بتایا کہ ان کی ساتھی اداکارہ منسا ملک انہیں قتل کروانے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ منسا نے ان کا نمبر کسی مشکوک شخص کو فراہم کیا ہے جس سے ان کی ساکھ خراب کرنے کی کوشش بھی کی جارہی ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری میں ان کا کہنا تھا کہ وہ مجھے مختلف نامعلوم نمبرز سے کالز کر رہی ہے اور قتل کی دھمکیاں دے رہی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو جان لیں کہ یہ اسی میسنی کا کام ہے۔
علیزے نے مزید کہا کہ 3 سال قبل بھی اس گھٹیا عورت نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تھی، جو بھی کمایا آج کل عزت اور حلال کا کمایا لیکن جو خود حرام کھاتا ہے اسے نہ خدا کا خوف ہوتا ہے نہ اپنے زوال کا۔
واضح رہے کہ علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان ایک ڈرامہ کے سیٹ پر جھگڑا ہوا تھا، شوٹنگ کے دوران منسا ملک نے علیزے کو دھکا دیا اور تھپڑ مارا، جس پر علیزے نے اپنی چپل پھینک کر جواب دیا، اس واقعے کی تصدیق اداکار سمیع خان نے بھی کی تھی۔
Catch all the انٹرٹینمنٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.