جمعرات، 18-ستمبر،2025
جمعرات 1447/03/26هـ (18-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

اماراتی قونصل جنرل کی دبئی ویزوں سے متعلق اہم وضاحت

05 اگست, 2024 17:50

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے کہا ہے کہ ویزوں سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔

جی ٹی وی نیوز ڈیجیٹل کے مطابق قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی سے مئیر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام کی یو اے ای قونصلیٹ میں ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یو اے ای کے ویزوں سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی، قونصل جنرل بخیت عتیق کا کہنا تھا کہ یو اے ای کے ویزوں سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ ان کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ مئیر سکھر نے ویزوں کے حوالے سے دی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا۔ مئیر سکھر نے قونصل جنرل کو سکھر چیمبر آف کامرس کے دورے کی بھی دعوت دی۔

مئیر سکھر نے کہا کہ قونصل جنرل سکھر کے تاجروں سے بھی ملاقات کریں اور انکے کاروبار کو بھی دنیا بھر میں پروموٹ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ قونصل جنرل نے رواں ماہ سکھر کے دورے پر آمادگی ظاہر کردی۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔