بدھ، 6-مئی،2026
بدھ 1447/11/19هـ (06-05-2026م)

ایران کا امریکہ و اسرائیل کے خلاف تیرہویں حملوں کی لہر شروع کرنے کا اعلان

03 مارچ, 2026 10:36

ایران کی پاسداران انقلاب نے آپریشن وعدہ صادق چار کے تحت تیرہویں حملہ لہر شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس میں امریکی اڈوں اور اسرائیلی شہروں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ایران کی پاسداران انقلاب نے بیان جاری کیا کہ آپریشن وعدہ صادق چار کے تحت تیرہویں مرحلے میں خود کش ڈرونز کے ذریعے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق کیمپ عریفجان میں امریکی میرین کور کے اڈے پر حملہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سپریم لیڈر کی شہادت مذہبی جرم ہے، جس کے سنگین اثرات ہوں گے : ایرانی وزیر خارجہ

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ بحرین میں امریکی بحری بیڑے سے منسلک تنصیبات پر چھ ڈرونز داغے گئے اور انہیں تباہ کر دیا گیا۔ آبنائے ہرمز میں ایک ایندھن بردار جہاز پر بھی ڈرون حملے کی اطلاع دی گئی۔

علاوہ ازیں بوشہر میں فضائی دفاعی نظام نے اکیسواں ہرمس طرز کا ڈرون مار گرایا۔ ایرانی فوج کے مطابق ملک بھر میں مربوط فضائی دفاعی نیٹ ورک کے ذریعے متعدد جدید ڈرونز کو تباہ کیا جا چکا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے بحرین، عراق، متحدہ عرب امارات اور کویت میں امریکی فوجی اڈوں سمیت اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائل داغے۔ تل ابیب، حیفا اور مشرقی بیت المقدس کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔