پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ بار کا وکلا تحریک چلانے کا اعلان

01 اپریل, 2023 16:54

لاہور: سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ بار نے وکلا تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

صدر لاہور ہائیکورٹ بار اشتیاق اے خان نے حکومت کو واضع طور پر تنبیہ کردی۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلے پر عملدرآمد کیلئے وکلا کی متفقہ قرارداد موجود ہے، سیاسی قیادت کو بتاتا ہوں سپریم کورٹ فیصلے پر عمل کرنا اداروں پر فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے جسٹس قاضیٰ فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کیخلاف سرکلر جاری کردیا

اشتیاق اے خان کا کہنا تھا کہ عدلیہ مخالف بیان بازی کرنے والے وزرا کے خلاف کارروائی ہونی ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چیف ایگزیکٹو ہونے کے ناطے وزرا کی بیان بازی کے جواب دہ بھی ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔