پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

چیف جسٹس کو فل کورٹ نہ بنانے کی ضد چھوڑنی چاہیے : سعید غنی

01 اپریل, 2023 15:52

کراچی : صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ عمران خان کے عشق میں ملک کے اداروں کو بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ چیف جسٹس کو فل کورٹ نہ بنانے کی ضد چھوڑنی چاہیے۔

پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی وزیر سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ فل کورٹ کا مطالبہ جائز ہے۔ متنازع معاملے پر مخصوص بینچ کے بجائے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔ بینچ بناتے ہوئے آئین و قانون کا خیال رکھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : مذاکرات کیلئے تیار ہیں، آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی بات نہیں ہوگی: عمران خان

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کا جسٹس قاضی فائز کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی تھا۔ جب تنازعات سامنے آجائیں تو قوم کا جوڈیشری پر عتماد مجروح ہوتا ہے۔ فریقوں، سیاسی جماعتوں، عوام کا مطالبہ ہے فل کورٹ بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ملک کی سیاست سے باہر نکالنا ہوگا۔ عمران خان کے عشق میں ملک کے اداروں کو بھینٹ نہ چڑھایا جائے۔ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر چل رہا ہے۔ چیف جسٹس کو فل کورٹ نہ بنانے کی ضد چھوڑنی چاہیے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ صادق و امین اس کائنات میں صرف نبی کریمؐ تھے۔ بدکردار چیف جسٹس نے عمران خان کو صادق و امین کا لقب دیا۔ عمران خان ایک منحوس آدمی ہے۔ ریاست مدینہ کے نام پر مذہب کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔