پیر، 4-مئی،2026
پیر 1447/11/17هـ (04-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

عمران خان ماضی کا حصہ ہوتے جارہے ہیں: مریم اورنگزیب

02 اپریل, 2023 11:21

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جن سہولت کاروں کی تسلیوں پر اسمبلیاں توڑیں وہ دم توڑرہے ہیں، عمران خان ماضی کا حصہ ہوتے جارہے ہیں۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں معاشی، سیاسی اور آئینی بحران کا ذمہ دار ہے، اس فتنہ اور فساد کا ہر سہولت کار قوم کا مجرم ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ تم نے نوجوانوں اور عوام سے جھوٹ بولا، فراڈ کیا، نالائق نے اپنی حکومتیں خود گرائیں۔

یہ بھی پڑھیں: 90 روز کے اندر الیکشن نہ کروائے گئے تو ہم سڑکوں پر ہوں گے: عمران خان

ان کا کہنا تھا کہ جن سہولت کاروں کی تسلیوں پر اسمبلیاں توڑیں وہ دم توڑرہے ہیں، عمران خان ماضی کا حصہ ہوتے جارہے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔