پیر، 4-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

ایک فرد کے لیے پاکستانی قوم کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے : محسن شاہ نواز رانجھا

03 اپریل, 2023 14:44

اسلام آباد : لیگی رہنماء کا کہنا ہے کہ لاڈلے بچے کو 2018 میں نقل کروا کر پاس کروایا گیا، ایک فرد کے لیے پاکستانی قوم کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے۔

محسن شاہ نواز رانجھا نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل نے عدالت میں درخواست دائر کی ہے۔ ججز ایک ایک کر کے بینچ سے علیحدگی اختیار کر رہے ہیں۔ گھر کے بڑوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : ثابت ہو گیا کہ سپریم کورٹ کیخلاف سازش کی ڈوریاں لندن سے ہلائی جا رہی ہیں: پرویز الہٰی

انہوں نے کہا کہ لاڈلے بچے کو 2018 میں نقل کروا کر پاس کروایا گیا۔ ایک فرد کے لیے پاکستانی قوم کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے۔ ایک شخص کو پانچ پانچ مقدمات میں ایک ساتھ ضمانتیں دی جائیں۔ عوام سوال کرتی ہے لاڈلہ کون ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔