آج ذوالفقار علی بھٹو کا نام نہاد جاں نشیں آئین توڑ رہا ہے : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ آئین کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ہے، آج ذوالفقار علی بھٹو کا نام نہاد جاں نشیں آئین توڑ رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آج سپریم کورٹ کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ ایک طرف وہ طبقہ ہے، جو سپریم کورٹ کو انڈر مائن کرنے ہر تلا ہوا ہے۔ دوسرا وہ طبقہ ہے جو انصاف کے لئے میں اعلیٰ عدلیہ کے دروازے پر جمع ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایک فرد کے لیے پاکستانی قوم کے ساتھ ظلم نہیں ہونا چاہیے : محسن شاہ نواز رانجھا
انہوں نے کہا کہ بار ایسوسی ایشن کا مؤقف سامنے ہے۔ تحریک انصاف بھی بڑا واضح مؤقف رکھتی ہے۔ آئین کے بغیر ملک نہیں چل سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج ذوالفقار علی بھٹو کا نام نہاد جاں نشیں آئین توڑ رہا ہے۔ یہ فرق ہے بھٹو اور زرداری کی پیپلز پارٹی میں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









