3 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہونا چاہیئے: نواز شریف

لندن: نواز شریف کا کہنا ہے کہ 3 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہونا چاہیے، آج کسی کو اس فیصلے پر شرمندگی نہیں ہے۔
قائد (ن) لیگ نواز شریف کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک شخص کو دوبارہ اقتدار میں لانے کیلئے کتنے جتن کیے جارہے ہیں، آمروں کے لیے نظریہ ضرورت ایجاد کرلیا جاتا ہے، کہا جارہا ہے آئین کے ساتھ جو مرضی کھلواڑ کریں، ہم جیسے وزرائے اعظم کو نکال کر ڈکٹیٹر کو گلے لگایا جاتا ہے، پارلیمنٹ کو زندہ رہنے کے لیے مزاحمت کرنی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں کسی کی آمریت تسلیم نہیں کرتے: بلاول بھٹو
نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین توڑنے والوں کو تحفے کے طور پر آئین سے کھلواڑ کی مہلت دی جاتی ہے، جو کچھ پاکستان میں ہورہا ہے، دنیا کے کسی ملک میں نہیں ہوتا، 3 ججز کا بینچ 4 ججز کے فیصلے نہیں مان رہا، جیسے یہ فیصلہ کہتے ہیں یہ فیصلہ نہیں "ون مین شو” ہے، چند روز قبل قانون پاس کیا گیا، اس کی بھی پروا نہیں کی جارہی، دہرے معیار سمجھ سے بالاتر ہیں، ہمیں تو ایک منٹ میں نکال دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا الیکشن سے متعلق فیصلہ مسترد کردیا
ان کا کہنا تھا کہ 3 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہونا چاہیے، آج کسی کو اس فیصلے پر شرمندگی نہیں ہے، فل کورٹ پر سب کو اعتماد تھا تو آپ کو فل کورٹ بنانے پر کیا اعتراض تھا، دہرے معیار سمجھ نہیں آرہے، سمجھ نہیں آرہا پارلیمنٹ اور حکومتیں کیسے چلیں گی، 1953 میں نظریہ ضرورت کے تحت پہلا عدالتی فیصلہ آیا، ہمیں دھکا دیا جاتا ہے جبکہ ڈکٹیٹرز کو گلے لگایا جاتا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









