ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

6 سال بعد پھر سہولت کاری قابل قبول نہیں: مریم اورنگزیب

04 اپریل, 2023 18:23

اسلام آباد: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جب سازش بے نقاب ہوتی ہے تو دیر ہوچکی ہوتی ہے، 6 سال بعد پھر سہولت کاری قبول نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ بہتر ہوتا لاڈلے بہروپیے کو شیروانی پہنا کر وزیراعظم ہاؤس میں بٹھا دیتے، قوم کا وقت اور پیسے بچ جاتے، اکثریتی ججز کے مسترد کردہ مقدمے میں فیصلہ غیر آئینی ہے، آئین پر انا کا حاوی ہونا ملک کے لیے مہلک ثابت ہوتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فیصلہ سپریم کورٹ کے ججز کی اکثریت کے فیصلوں کے متصادم ہے، ناقابل عمل حکم سے سیاسی و آئینی بحران مزید گہرا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: آج پارلیمان کے حقوق پر شب خون مارا گیا، عدالتی قتل کیا گیا: شیری رحمان

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی نااہلی کے غیر آئینی سیاہ فیصلے کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں، جب سازش بے نقاب ہوتی ہے تو دیر ہوچکی ہوتی ہے، 6 سال بعد پھر سہولت کاری قبول نہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔