ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

امید ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کو سیاسی و آئینی بحران سے نکالے گا : رانا ثناءاللہ

04 اپریل, 2023 12:40

اسلام آباد : وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ تین رکنی بینچ پر جو موقف وزیر قانون نے دیا ہے؛ اس پر قائم ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کو سیاسی و آئینی بحران سے نکالے گا۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے۔ ہمارا مؤقف پوری قوم کی آواز ہے۔ اس معاملے کا فیصلہ فل کورٹ کے ذریعے کیا جائے۔ پورے ملک میں الیکشن ایک وقت میں ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں : آج طے ہوگا کہ آئین کا راج ہوگا یا نامعلوم راج : بابر اعوان

انہوں نے کہا کہ امید ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کو سیاسی و آئینی بحران سے نکالے گا۔ فیصلہ ایسا ہونا چاہیے جس سے معاملات بہتر انداز میں آگے بڑھیں۔ کل وزیراعظم نے حکومتی مؤقف وضاحت کے ساتھ پیش کیا۔ تین رکنی بینچ پر جو موقف وزیر قانون نے دیا ہے؛ اس پر قائم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مسائل کی بنیادی وجہ عمران خان کی 4 سالہ پالیساں ہیں۔ عمران نیازی نے گزشتہ 10سال میں سیاسی بحران پیدا کیا۔ سیاسی بحران سے ہی ملک معاشی بحران کا شکار ہوا۔ جب عمران خان ہر طرف سے ناکام ہوئے تو اسمبلیاں توڑیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔