ہفتہ، 20-جون،2026
ہفتہ 1448/01/05هـ (20-06-2026م)

نظام انصاف کے پاس بھٹو کی فریاد سننے کے لیے ایک منٹ بھی نہیں : بلاول بھٹو زرداری

04 اپریل, 2023 12:10

لاڑکانہ : وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے عدالتی قتل کے حوالے سے صدارتی ریفرنس گذشتہ 12 سالوں سے زیرِ التواء ہے، نظام عدل کے پاس ایک منٹ بھی نہیں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے یوم شہادت پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے پہلے منتخب وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل نظام عدل و انصاف پر کالا دھبہ ہے۔ بھٹو خاندان کی اب تیسری نسل اعلیٰ عدلیہ سے انصاف کی منتظر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ متفقہ آئین دینے والے وزیراعظم کے عدالتی قتل کے حوالے سے صدارتی ریفرنس گذشتہ 12 سالوں سے زیرِ التواء ہے۔ گزشتہ 4 ہزار 382 دنوں کے دوران ہمارے نظام عدل و انصاف کے پاس بھٹو کی فریاد سننے کے لیے ایک منٹ بھی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئی بھی محب وطن شہید بھٹو کی کاوشوں و منصوبوں کو فراموش نہیں کرسکتا : بلاول بھٹو زرداری

پیپلز پارٹی چیئرمین نے کہا کہ بتایا جائے کہ انصاف کے حصول کے لیے بھٹو خاندان کی مزید کتنی نسلوں کو انتظار کرنا پڑے گا؟ تاریخ نے اتنے ثبوت پیش کردیئے ہیں کہ بدترین دشمنوں کو بھی اب یہ کہنا پڑتا ہے کہ قائدِ عوام کے ساتھ ظلم ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اپیل کرتا ہوں کہ صدر آصف علی زرداری کی جانب سے بھیجے گئے صدارتی ریفرنس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔ شہید کی مدبرانہ قیادت میں، پاکستان نے سیاسی، سفارتی، معاشی، دفاعی اور معاشرتی لحاظ سے بیشمار سنگِ میل عبور کیے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں سیاسی شعور، ملک کا پہلا متفقہ آئین، زرعی و معاشی اصلاحات، جوہری پروگرام، پاک چین دوستی کی بنیاد اور پاکستان کو اسلامی دنیا کا سفارتی طور دارالخلافہ بنانا شہید بھٹو کے کارناموں کی چند مثالیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تجدید عہد کرتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، 1973ع کے آئین اور پارلیمانی بالادستی سے دستبردار نہیں ہوگی۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔