عدالت عظمیٰ نے سازشی قوتوں اور نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ آج بھی آئین اور ضمیر سے فیصلے کرنے والے زندہ ہیں، عدالت عظمیٰ نے نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا۔
تحریک انصاف کے وائس چیئرمین آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ سپریم کورٹ نے آئین کے تقدس کو بحال کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے سازشی قوتوں اور نظریہ ضرورت کو دفن کر دیا۔ آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو دباؤ میں نہیں آتے، جو قوم کو امید دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم، سپریم کورٹ کا پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم
انہوں نے کہا کہ پاکستان قوم کو فخر ہے کہ آج بھی آئین اور ضمیر سے فیصلے کرنے والے زندہ ہیں۔ وکلاء برادری نے عدالت اور چیف جسٹس کا ساتھ دیا۔ عمران خان نے ہمارے دلوں سے خوف کا بت توڑ دیا۔ ایسا ماحول پیدا کریں، جس میں صاف و شفاف الیکشن ہوسکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جمہوری قوتوں آئینی قوتوں اور غیر جمہوری اور غیر آئنی قوتوں کا فرق آج واضح ہو گیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











