چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور : عدالت نے درخواست گزار کو متاثرہ فریق نہ ہونے کی بناء پر چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔
لاہور ہائیکورٹ میں اانتخابی شیڈول ملتوی کرنے پر چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر اور ممبران کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس جواد حسن نے کیس پر سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل ناصر گھمن عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے، توہین عدالت کی درخواست مسترد کی جائے۔
عدالت نے کہا کہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے، آج فیصلہ آجائے گا۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ابھی تک موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن ہونے چاہئیں لیکن موجودہ صورتحال میں الیکشن ممکن نہیں: وزیراعظم
عدالت نے کہا کہ عدالتی حکم پر الیکشن شیڈول تو جاری ہوچکا ہے۔ عدالت تو خوش ہے الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کیا۔
وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ صرف الیکشن شیڈول آنا کافی نہیں الیکشن کرانا ذمہ داری ہے۔ توہین عدالت میں کوئی متاثرہ فریق نہ ہو وہ دائر نہیں کرسکتا ہے۔ اگر آپ متاثرہ فریق ہیں تو آئینی پٹیشن کے ذریعے عدالت پیش ہوسکتے ہیںْ
عدالت نے مزید کہا کہ سوائے توہین عدالت کی درخواست میں عدالت کے پاس سزاء سنانے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچتا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










