آج طے ہوگا کہ آئین کا راج ہوگا یا نامعلوم راج : بابر اعوان

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ ججمنٹ آنے کے بعد یہ سو فیصد کیس الیکشن کمیشن کے خلاف بن جائے گا، آج طے ہوگا کہ آئین کا راج ہوگا۔
تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے سپریم کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔ آج طے ہوگا کہ آئین کا راج ہوگا یا نامعلوم راج ہوگا۔ میرا یقین ہے کہ پاکستان میں ایسی کوئی صورتحال نہیں ہے کہ ایمرجنسی آ سکے۔
یہ بھی پڑھیں : چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد
انہوں نے کہا کہ اس سب میں سب سے مشکوک اور غیر آئینی کردار الیکشن کمیشن کا ہے۔ اس بار الیکشن کمیشن پر آئی جی اسلام آباد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی رائے بھاری ہے۔ پوری قوم کی تمنا ہے کہ الیکشن ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ کل الیکشن کمیشن سپریم کورٹ پر حملہ آور تھا۔ ججمنٹ آنے کے بعد یہ سو فیصد کیس الیکشن کمیشن کے خلاف بن جائے گا۔ آپ نے کہا چار مہینے میں ہم الیکشن کرا دیں گے، اب تو ٹرپل اسٹوری ہوگئی ہے۔ پاکستان کا اس وقت کا معاشی موسم لوگوں کے لیے قاتلانہ ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










