اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

آج پارلیمان کے حقوق پر شب خون مارا گیا، عدالتی قتل کیا گیا: شیری رحمان

04 اپریل, 2023 18:17

اسلام آباد: شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک میں کافی دن سے جوہورہا ہے وہ طاقت کا کھیل ہے، آج پارلیمان کے حقوق پر شب خون مارا گیا، عدالتی قتل کیا گیا۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آج ہمارے لیے اہم، کالا اور بھاری دن ہے، آج پارلیمان کے حقوق پر شب خون مارا گیا، عدالتی قتل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایک آدمی کو واپس لانے کیلئے پھر انجینئرنگ کی جارہی ہے: سعد رفیق

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ جو قومیں تاریخ سے نہیں سیکھتیں وہ پھنسی رہتی ہیں، سوال اٹھتا ہے اس ملک کو کون چلارہا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے اور ملک کے زخموں پر مرہم رکھا۔

انہوں نے کہا کہ بینظیر بھٹو قتل کے ثبوت دھودیے گئے، کیا کسی نے پوچھا، ملک میں کافی دن سے جوہورہا ہے وہ طاقت کا کھیل ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔