اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

زکوة تقسیم کرنے کیلئے نگراں حکومت خیبر پختوںخوا کا الیکشن کمیشن سے رابطے کا فیصلہ

05 اپریل, 2023 13:26

پشاور : خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت زکوة و عشر کونسلز کے قیام کے لئے الیکشن کمیشن سے اجازت طلب کرے گی۔

دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال 2022-23ء کے دوران ایک ہزار 720 ملین روپے مستحقین میں تقسیم کئے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن سے رابطہ کرنے سے متعلق فیصلہ محکمہ زکوة و عشر کے اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں زکوة و عشر کونسلز کا تین سالہ معیاد ختم ہوچکی ہے، جس کے باعث نگراں حکومت کو فنڈز مستحقین تک پہنچانے میں دشواری کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں الیکشن کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کرنے کا فیصلہ

محکمہ زکواة و عشر کو رواں مالی سال 2022-23ء مستحقین کے لئے ایک ہزار 750 ملین روپے موصول ہوئے ہیں، جس میں سے 350 ملین روپے ضم شدہ قبائلی اضلاع کے لئے ہیں۔

بندوبستی اضلاع کے لئے زکواة و عشر کی مد میں ایک ہزار 390 ملین روپے موصول ہوئے۔ زکواة و عشر ایکٹ 2011ء کے تحت کونسلز ہی مستحقین میں زکوة تقسیم کرنے کا مجاز ہیں۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا زکوة کونسل کے ممبران کی تقرری کرتا ہے۔ زکوة فنڈز عیدالفطر سے پہلے تقسیم کرنے کے لئے صوبائی حکومت نے اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد کونسلز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔