اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

اگر آئین میں ایمرجنسی کی گنجائش ہے تو ضرور لگائیں : گورنر سندھ

05 اپریل, 2023 09:16

کراچی : کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ معاشرتی نظام ختم ہوتا جارہا ہے، اگر آئین میں ایمرجنسی کی گنجائش ہے تو ضرور لگائیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی میں سب سے بڑا مسئلہ اسٹریٹ کرائم ہے، اسے کنٹرول کرنا ہے۔ اب تک میرے پاس گیس کے 12 ہزار بل جمع ہوگئے ہیں۔ ہمارا معاشرتی نظام ختم ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 3 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر ہونا چاہیئے: نواز شریف

انہوں نے کہا کہ جو لگانا ہے لگائیں، اگر آئین میں ایمرجنسی کی گنجائش ہے تو ضرور لگائیں۔ لوگ بددعائیں دے رہے ہیں، اس حد تک پریشان ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس چیف لاچاری اور وسائل کی عدم دستیابی کا بتاتے ہیں۔ حکومت کو چاہئیے کہ ان معاملات کو سنجیدگی سے دیکھے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔