ہم نہیں مانتے اس ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے ، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم نہیں مانتے اس ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے، تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی۔
گمبٹ: پیرعبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس گمبٹ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس اپنے اختیار دیگر ججز سے شیئر کرنے کو تیار نہیں ، پورے پاکستان کو لیکچرز دیتے ہیں کون کرپٹ ہے کون نہیں،شہید بھٹو کے ریفرنس پر انہی عدالتوں میں درخواست دی،میں صدارتی ریفرنس کا حصہ بننا چاہتا ہوں مگر آج تک نہیں سنا گیا۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا بےنظیر بھٹو جب وزیراعظم تھیں تو دنیا کے وزیراعظم ، صدر انکے پیچھے بھاگتے تھے ، آصف زرداری نے بطور صدر اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کیے ،آصف زرداری نے جمہوریت اور سسٹم کو طاقت دی ، جب سارے صوبوں کا حق مارا جارہا تھا تو ازخود نوٹس کہاں تھا۔
انھوں نے کہا کہ فریال تالپور کو عید کی رات اسپتال سے جیل لے جایا گیا ازخود نوٹس کہاں تھا،ہم پر نالائق ، نااہل وزیراعظم مسلط کیا گیا جس نے معاشی بحران پیدا کیا،بھٹو کی تیسری نسل انصاف مانگ رہی ہے ، آج تک کسی جج نے شہید بھٹو کا کیس نہیں سنا، ججز نے شہید محترمہ کو انصاف نہیں دیا، ان اداروں کو مشرف نظر نہیں آیا۔
پاکستان میں پہلی بار پھیپھڑوں کی پیوند کاری ہوسکے ،شعبہ صحت سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے ، کڈنی اور لیور ٹرانسپلانٹ کےلیے بیرون ملک جانا پڑتا ہے ،700لیور ٹرانسپلانٹ گمبٹ میں ہوچکے ہیں ،پاکستان کے عوام بھارت کڈنی کے مہنگے علاج کیلئے جاتے تھے، پاکستان کے عوام اب کڈنی ،لیور کے علاج کیلئے بھارت نہیں جائیں گے ، باب عوام کڈنی ، لیور کا علاج گمبٹ سے کرائیں گے ، پاکستان کے عوام کےلیے 100فیصد مفت علاج شروع کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پھیپھڑوں ، کینسر ، دل کے امراض کا بھی مفت علاج موجود ہے ، گمبٹ کا یہ ادارہ پورے پاکستان میں نمبر ون انسٹیٹیوٹ ہے ، گمبٹ کا یہ اسپتال یو کے کے کسی بھی اسپتال کا مقابلہ کرسکتا ہے ، گمبٹ انسٹیٹیوٹ اصل معنوں میں ایک قومی ادارہ ہے ، پاکستان کے کونے کونے سے لوگ علاج کیلئے گمبٹ آتے ہیں، گمبٹ میڈیکل سٹی بننے جارہا ہے ، فارماسیوٹکل انسٹیٹیوٹ بھی بننے جارہا ہے ، ہم اس قابل ہیں کہ خود دوائیاں بناسکتے ہیں ، بلاول بھٹو
پی پی چئیر مین نے کہا کہ سندھ میں مفت علاج کا نظام کھڑا کیا جو ماڈل بن چکا ہے ، ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پورے پاکستان کو لیڈ کررہے ہیں ، افغانستان سے بھی لوگ گمبٹ آتے ہیں ، ہم نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کی مارکیٹ کو بھی فیڈ کریں گے ، گمبٹ میں ہم وہ کام کرسکتے ہیں جو چاروں صوبوں میں نہیں ہوتا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری اتنی کردار کشی کی گئی ہے کہ لوگ ماننے کیلئے تیار نہیں ہے، ہماری کردار کشی کرنے والوں کےلیے یہ منہ توڑ جواب ہے ، اس ملک کی نسل کے ساتھ طاقتور طبقے نے کھیل کھیلا ہے ، طاقت کی لڑائی میں عوام کا فائدہ نظر انداز ہوجاتا ہے ، قائد عوام پاکستان کو بین الاقوامی پاور بنارہا تھا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے بڑی بڑی طاقتوں کو آپس میں بٹھایا۔
یہ پڑھیں : اقلیتی فیصلہ نہیں ماننا، جو کرنا ہے کرلو، الیکشن وقت پر ہوں گے، پہلے نہیں : مریم نواز
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









