اتوار، 3-مئی،2026
اتوار 1447/11/16هـ (03-05-2026م)
تازہ ترین خبریں

اگر توہین عدالت پر فارغ کرنا ہے تو پوری پارلیمنٹ کو فارغ کر دیں : رانا ثناءاللہ

06 اپریل, 2023 10:10

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ ماننے کے پابند نہیں ہیں، توہین عدالت پر پوری پارلیمنٹ کو فارغ کر دیں۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ حکومت الیکشن کمیشن کا فیصلہ ماننے کی پابند نہیں ہے۔ الیکشن فنڈز پر پارلیمنٹ کے فیصلے کے پابند ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں : الیکشن کمیشن نے پنجاب کے عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

انہوں نے کہا کہ حکومتی اتحاد کے اجلاس میں ججز کیخلاف ریفرنس پر بات ہوئی۔ آئندہ کسی اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کا فیصلہ پارلیمنٹ کی اجازت سے مشروط ہوگا۔ اگر توہین عدالت پر فارغ کرنا ہے تو پوری پارلیمنٹ کو فارغ کر دیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔