پی ڈی ایم اے کی خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متعلق خبروں کی تردید

پشاور : ترجمان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر موسم اور سیلاب سے متعلق خبروں پر غیر مصدقہ پیغامات شیئر کئے جارہے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کے ترجمان تیمور خان نے کہا ہے کہ پشاور اور دریاؤں کے کنارے آباد علاقوں میں سیلاب سے متعلق خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں : الیکشن تمام اسٹیک ہولڈرز کی مرضی اور مشاورت سے ہونے چاہئیں : رانا ثناءاللہ
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے۔ دریائے کابل میں ورسک کے مقام پر پانی کا بہاؤ 18 ہزار 271 کیوسک، نوشہرہ کے مقام پر 30 ہزار 200 کیوسک اور بڈھنی نالے میں پانی کا بہاؤ 428 کیوسک ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









