سپریم کورٹ فل کورٹ بنائے، پاکستان کے مجرم کے ساتھ مذاکرات نہیں کرینگے: اسعد محمود

اسلام آباد: اسعد محمود کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مجرم کے ساتھ مذاکرات نہیں کرینگے، مذاکرات کیلئے کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔
وفاقی وزیر اسعد محمود کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطینی اور کشمیری اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستان میں پارلیمان اپنے حق کی جنگ لڑ رہا ہے، پسند نا پسند کی بنیاد پر فیصلے ہورہے ہیں، قوم کو مزید مسائل میں نہ دھکیلا جائے، جب بھی عدالت سے کوئی فیصلہ آتا ہے ڈالر اوپر چلا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کیخلاف قرارداد منظور
مولانا اسعد محمود کا کہنا تھا کہ عمران خان عدالتی فیصلوں کو نہیں مانتا، عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں آنے کا موقع نہیں دینگے، اسعد محمود
ہم سیاسی شہید ہوں گے یا غازی، سپریم کورٹ فل کورٹ بنائے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم قدم بڑھائیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، جمہوریت کا تحفظ یقینی بنائیں گے، جبر کی بنیاد پر فیصلے نہیں چلیں گے، پنجاب میں ایک شخص کو لانے کیلئے فیصلہ کیا گیا، پاکستان کے مجرم کے ساتھ مذاکرات نہیں کرینگے، مذاکرات کیلئے کوئی دباؤ قبول نہیں کریں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









