پی ٹی آئی رہنماء علی امین گنڈا پور کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

اسلام آباد : تھانہ گولڑہ میں علی امین گنڈا پور کے خلاف مجسٹریٹ قیصر نعیم کی مدعیت میں بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمے میں علی امین گنڈاپور اور اسد کے درمیان ہونے والی آڈیو کو متن کا حصہ بنایا گیا ہے، جس میں علی امین گنڈاپور کی جانب سے پولیس کو بھی کارروائی سے روکنے کے بارے میں گفتگو میں کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : علی امین گنڈا پور کی گرفتاری کیلئے ڈیرہ پولیس کے ناکام چھاپے
علی امین کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کو گرفتار کیا گیا تو اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے۔ پولیس کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ مقدمہ کے متن میں ائیرپورٹ کے نزدیک اسلحہ پہنچانے کے متعلق معاملہ بھی شامل کیا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










