ملکی سیاسی صورتحال : آصف زرداری نے پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد : مشاورتی اجلاس آج شام چار بجے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوگا، جس میں پیپلزپارٹی کی سینیئر قیادت شریک ہو گی۔
ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں کو مشاورتی اجلاس بارے آگاہ کر دیا گیا ہے، اجلاس میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی شریک ہوں گے۔
نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان، قمرالزمان کائرہ، فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر رہنماء شریک ہوں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں : گیس کی تقسیم پالیسی پر نظرثانی کی جائے، لوگ مشکل میں ہیں : وزیر اعلیٰ سندھ
پی پی قیادت سپریم کورٹ فیصلے اور انتخابات سے متعلق اہم مشاورت کرے گی۔ پی پی قیادت اتحادیوں کے اجلاس سے متعلق پارٹی کو اعتماد میں لے گی۔
اجلاس میں سی ای سی، کور کمیٹی میٹنگ بلانے پر بھی غور اور آئندہ کا لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










