عمران خان انتخابات نہیں، ملک میں انتشار چاہتا ہے: امتیاز شیخ

کراچی: امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ عمران خان انتخابات نہیں، ملک میں انتشار چاہتا ہے، بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو عمران خان کے شر سے بچائیں گے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ عمران خان انتخابات نہیں، ملک میں انتشار چاہتا ہے، جن لوگوں کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی جلد سمجھ جائیں گے۔
امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ ملک سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار ہے، ملکی سلامتی کو کسی ایک شخص کی خواہشات کی بھینٹ نہیں چڑھایا جاسکتا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق جاری کردیا
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور قانون کا احترام کیا، بلاول بھٹو کی قیادت میں ملک کو عمران خان کے شر سے بچائیں گے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










