جامعہ پشاور نے اساتذہ کے بائیکاٹ کے باعث ریٹائرڈ پروفیسرز سے رابطہ کرلیا

پشاور : جامعہ پشاور کی انتظامیہ نے ریٹائرڈ پروفیسرز اور پی ایچ ڈی اسکالرز سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔
اعلامیے میں تمام امیدواروں سے 10 اپریل تک درخواستیں جمع کرنے کی تاریخ بھی مقرر کردی۔ جامعہ پشاور کے اساتذہ اور دوسرے ملازمین گزشتہ ایک ماہ سے سراپہ احتجاج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور سے کراچی اسلحے کی اسمگلنگ ناکام، مسافر بس ضبط، تین ملزمان گرفتار
اعلامیے کے مطابق احتجاجی مظاہرین کی جگہ اب ریٹائرڈ پروفیسرز اور پی ایچ ڈی اسکالرز پڑھائیں گے۔ اساتذہ اور ملازمین بلا جواز احتجاج کر رہے ہیں، ان کا متبادل اب تلاش کرلیا ہے۔ اب طلبہ کا مزید قیمتی وقت ضائع نہیں ہوگا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










