10 اپریل پاکستان میں ہمیشہ سے تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے : بلاول بھٹو

کراچی : وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ 10 اپریل 2022 کو پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ 10 اپریل پاکستان میں ہمیشہ سے تاریخی حیثیت کا حامل رہا ہے، جب 1973 میں ہمیں آئین ملا۔
یہ بھی پڑھیں : ہم نہیں مانتے اس ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے ، بلاول بھٹو
انہوں نے کہا کہ دس اپریل 1986 کو لاہور میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا تاریخی استقبال کیا گیا۔ دس اپریل 2022 کو پہلی بار تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی اور سلیکٹڈ ریجکٹڈ ہو کر پارلیمان سے نکالا گیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










