سینیٹ اور قومی اسمبلی میں الیکشن چارجڈ اخراجات بل 2023 بل پیش

اسلام آباد : اسپیکر نے معمول کی کارروائی معطل کی، جس کے بعد وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے الیکشن چارجڈ اخراجات بل قومی اسمبلی میں پیش کیا۔
بل میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لئے 21 ارب روپے کی رقم کی فراہمی کے عدالتی حکم کا حوالہ دیا گیا ہے۔
بل کے مسودے کے مطابق قومی اسمبلی اور دو صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ پنجاب اور خیب رپختونخواہ میں عدالتی حکم کے سبب انتخابات کرانا ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹ میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات بیک وقت کرانے کی قرارداد منظور
الیکشن چارجڈ اخراجات بل 5 شقوں اور پانچ ذیلی شقوں پر مشتمل ہے۔ بل کے اغراض و مقاصد کے مطابق 21 ارب روپے الیکشن کمیشن کو فراہم کرنے کا حکم سپریم کورٹ نے دیا۔ سپریم کورٹ نے 2023 پٹیشن 5 میں یہ حکم دیا۔ حکم آئین کے آرٹیکل 81 پیرگراف ای کے تحت دیا گیا۔
بل متعلقہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا، جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس جمعرات 2 بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










