جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو دنیا دیکھے گی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

بلوچستان کبھی پاکستان سے علیحدہ نہیں ہو سکتا، یہ ہماری معیشت اور ثقافت میں رچا بسا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
بھارتی جارحیت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ” ٹی آر ٹی ورلڈ” کو خصوصی انٹرویودیا ہے
ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا گیا کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں طرف ہونے والے نقصانات اور بلااشتعال فائرنگ کے حوالے سے آپ کیا موقف رکھتے ہیں؟
جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا بھارت کی طرف سے پاکستان پر آرٹلری، مارٹر اور دیگر بڑے ہتھیاروں سے گولا باری کی جا رہی ہے مگر بدقسمتی سے بھارت جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ جوابی کارروائی میں پاکستان بھارت کے ملٹری ٹارگٹس کو نشانہ بنا رہا ہے۔
اینکرکا سوال میں کہنا تھاکہ پاکستان نے اس سے قبل اس بات کی تردید کی تھی کہ اس نے بھارتی علاقے میں راکٹ، ڈرون گولے داغے اس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ وہ لائن آف کنٹرول پر موجود بھارتی چوکیوں کی بات کر رہے ہیں جہاں سے بھارتی فوج معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع میں چھوٹے ہتھیاروں سے بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنا رہا ہے مگر ڈرون یا راکٹ حملہ بالکل بھی نہیں کیا گیا۔
گزشتہ رات بھارت نے جھوٹا پروپیگنڈا کیا کہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کیا، بھارت کا یہ من گھڑت پروپیگنڈا بالکل بے بنیاد ہے جس کا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔
اینکر نے سوال اٹھایا کہ بھارت کے مطابق پاکستان نے بھارت کی 3 ملٹری بیسز کو راکٹس اور ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا اس پر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ 21ویں صدیں کی جنگوں میں کسی بھی ہدف کو نشانہ بنایا جائے تو اُس کے واضح ثبوت موجود ہوتے ہیں۔
بھارت دعویٰ کر رہا ہے کہ پاکستان نے میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ کیا ہے تو اس کے ثبوت بھی موجود ہوں گے بھارت وہ ثبوت سامنے لائے۔ اگر بھارت پاک فضائیہ کے پائلٹ کو پکڑنے کا دعویٰ کر رہا ہے تو اُسے سامنے لائے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا ہو یہ رہا ہے کہ بھارتی میڈیا بغیر ثبوتوں کے مکمل طور پر جھوٹی کہانیاں بنا کر دُنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کاواضح الفاظ میں کہنا تھاکہ جب پاکستان اپنے دفاع میں کارروائی کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور بھارتی میڈیا کو بتانےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔ بھارت کے پاس پہلگام حملے کے حوالے سے پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں۔
اینکر نے سوال کیا کہ جیسا کہ دو ہفتے قبل پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ ہوا اور پاکستان نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی اور آزادانہ تحقیقات کی بھی پیشکش کی، پاکستان پہلگام حملے کا ذمے دار کس کو ٹہھراتا ہے؟
اس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا دہشت گردی کے واقعات کو بنیاد بنا کر سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی بھارتی چالوں کو روکنا ہو گا۔ جیسے ہی پہلگام حملہ ہوا حکومت پاکستان نے بھارت کو پیشکش کی کہ الزامات کی بجائے غیر جانبدرانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ بھارت نے غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش سے راہ فرار اختیار کی۔
بھارت نے پہلگام حملے کا کوئی بھی ثبوت دئیے بغیر پاکستان میں 6 مقامات پر مساجد، عبادت گاہوں اور شہری آبادی کو نشانہ بنایا، بھارتی حملے میں معصوم بچوں، عورتوں اور بزرگ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ان کا کہنا تھاکہ بھارت نےپاکستان میں جہادی تنظیموں کی موجودگی کے بوسیدہ بیانیے کو دہراتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا، پاکستان بھارت کے بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کرتاہےاور غیرجانبدار تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے مستند شواہد پیش کرنےکا مطالبہ کرتا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.